Friday, May 27, 2022

سنی علماء کونسل کی ایک میٹنگ زیرِ صدارت مولانا شفیق ناز منعقد ہوئی


File Photo : Sunni Aulama Council
Union Territory
J & K

thelancenews.blogspot.com


ایک معیاری دینی ادارہ قائم کرنے پر اتفاق

The Lance News

Online News Portal

Rameez Raja    


آج بعد نماز سنی علماء کونسل جموں و کشمیر کے زون سخی میدان تا کالابن کے علمائے کرام کی ایک اہم ترین میٹنگ زیر صدارت حضرت مولانا شفیق ناز صاحب اور زیر قیادت حضرت مولانا محمد جاوید اقبال نعیمی و حضرت مولانا لیاقت وارثی صاحبان کی قیادت میں جامع مسجد نکر مینڈھر میں منعقد ہوئی جس میں علاقے کے علمائے کرام نے شرکت کی ۔علمائے کرام نے محبت رسول کانفرنس کی کامیابی پر سنی علماء کونسل جموں و کشمیر کے نائب صدر مولانا عبد الرشید نعیمی اور انکی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے کانفرنس کے لئے خصوصی طور محنت کی تھی ۔اس میٹنگ کا مقصد بیان کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ مینڈھر میں کونسل کے کام کو بہتر طریقے پر انجام دینے، اپنے تعلیمی اداروں میں ہر قسم کی بہتری لانے جیسے اہم مقاصد کے ساتھ ساتھ مینڈھر میں ایک بڑے دینی ادارے کی سخت ضرورت ہے جہاں سے ملک وملت کی یکساں خدمت کرنے والے علمائے کرام پیدا ہوں ۔علمائے کرام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگلے چند دنوں میں تاج الاسلام حضرتِ سید محمد عارف صاحب قبلہ کی دعا کے بعد ہی یہ کام انشا اللہ شروع کیا جائے گا ۔سنی علماء کونسل جموں و کشمیر نے یہ فیصلہ بھی لیا کہ ہم عوام اہلسنت کے تعاؤن سے عوام خطہ پیر پنجال کی ہر ممکن خدمات بھی انجام دیں گے اور امن سلامتی کو برقرار رکھنے کی بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ علمائے مینڈھر نے محبت رسول کانفرنس میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور دیگر تمام اعلٰی افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سول انتظامیہ اور پولیس ڈپارٹمنٹ اسی طرح آئندہ بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔ اس میٹنگ میں شریک علمائے کرام خطیب جموں وکشمیر مولانا عبد الرشید نعیمی، حضرت مولانا شفیق ناز صاحب خطیب جامع مسجد سلانی، حضرت مولانا محمد جاوید اقبال نعیمی خطیبِ جامع مسجد چھونگا ،حضرت مولانا لیاقت وارثی صاحب خطیب جامع مسجد نماں، حضرت مولانا حافظ اشتیاق وارثی صاحب خطیب جامع مسجد ملاچھ۔ حضرت مولانا قاری شمیم صاحب خطیبِ جامع مسجد لائی، حضرت مولانا محمد اسلم صاحب خطیبِ جامع مسجد نکہ گورسیاں ،حضرت مولانا حافظ انور صاحب مدرس نکر، حضرت مولانا نزاکت صاحب مدرس ناڑ ، حضرت مولانا محمد شکیل رضوی صاحب مدرس نکر، حضرت مولانا محمد عنایت اللہ خان صاحب مدرس ڈنی پیر اور محترم رمیز راجہ صاحب قصبہ مینڈھر شامل تھے۔


  

No comments:

Post a Comment

Gourav Mehra's Teaching Style: A Game-Changer for Teachers

  The Lance News Rameez Raja Mendhar 10 Gourav Mehra, a renowned trainer, has been making waves in the education sector with his unique and...