Wednesday, June 1, 2022

دار العلوم فیضانِ صحابہ کا آغاز


Alma Mufti Ab Rashid addressing 
The Audience at Jamia Masjid
Nakar in Chak Banola Mdr
Photo Credit Goes to
Qari Mohd Shakeel Raza


The Lance News/Online

R a m e  e z   R a j a

News Portal


آج  یکم  جون، بروز بدھوار  مرکزی جامع  مسجد نکر میں سنی علمإ  کونسل کے ناٸب صدر علامہ مولانا  مفتی عبدالرشید رضا نعیمی  کی قیادت میں ایک مشوَرتی مجلس کا انقاد ہوا ،جس میں ”دارالعلوم فیضان صحابہ“ کی تعلیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مشوَرتی مجلس میں  علاقےکے علما سمیت عوام نے بھی بڑے پیمانے پر شرکت کی ۔ یاد رہے کہ  اس ادارے کے شروع کرنے میں علماۓ  اہلسنت کے ساتھ ساتھ  عوامِ  علاقہ کے بھی خصوصی مشورے اور رائیں شامل رہی ہیں۔  مشورہ گزاروں میں متذکرہ جماعت میں  ایک اچھی پہچان رکھنے والے  مولانا  حافظ محمد شفیق ناز ،مولانا جاوید احمد رضا ،مولانا مختار احمد علیمی،  مولانا لیاقت علی وارثی ، مولانا اشتیاق احمد،  مولانا شمیم احمد ، مولانا جاوید احمدنعیمی ، مولانا محمداسلم ، مولانا عنایت اللہ خان ڈنی پیر، مولانا حافظ محمد نزاکت ، حافظ و قاری محمد فیاض ، قاری محمد شکیل رضا مدرس اور حافظ انور مدرس قابلِ ذکر ہیں۔  اس موقع پر علامہ مولانا مفتی رشید نعیمی نے اپنے خطاب میں علما و عوام سے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا کہ ” اس ادارے کے لیے علما و عوام کی گراں قدرقربانیاں ہیں ،دعاء ہے کہ اللہ پاک نبیؐ کی شان کے صدقے سے سب کی سعئی حسنا  کو قبول فرمائے۔“ خطیبِ جموں و کشمیر نے سب کے تعاون،وقت اور صلاحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا ہے ، ” میں آپ تمام محبانِ اسلام کا تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں اور فخر اور شکر کے ساتھ یہ کہتا ہوں  ، ” اللہ نے ہمارے قائدین کی دعاؤں  کو قبول کر لیا ہے تبھی تو وہ ہم سے دین کا کام لینے جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ حضرت مولانا عبدالرشید رضا نعیمی بانی دارالعلوم فیضان صحابہ کی اس کاوش کو عوام نے بڑے پیمانے پر سراہا  ہے۔   

No comments:

Post a Comment

Gourav Mehra's Teaching Style: A Game-Changer for Teachers

  The Lance News Rameez Raja Mendhar 10 Gourav Mehra, a renowned trainer, has been making waves in the education sector with his unique and...