![]() |
| Honouring to Doctor Nazir Hussain Ins, Retired Headmaster , Mohd Ameen Qureshi Sahib This is an occasion of Launching Ceremony Of Ins's Book, Titled ; 'Mauja'n Ishq Niya'n' |
Jammu A N D. Kashmir
The Lance News. ® Online Portal
Rameez Raja. [ ® ] Blogger/Write
M E N D H A R
ڈاکٹر نذیر حُسین اِنس کی تصنیف ”موجاں
عشق نیاں“ پر رمیز راجہ کا اجمالاً تبصرہ
Tabsra-Nigar
Rameez Raja
*[______________]*
ڈاکٹر نذیر حسین انس صاحب شاعر ہونے کے ساتھساتھ ایک حازک حکیم اور نہایت ہی دانا شخصیت کے مالک ہیں۔موصوف مبلغِ اسلام اور مناظرِ اسلام بھی ہیں۔ موصوف کمال کے گلوکار اور ماہر خطاط بھی ہیں۔ ہر طرح کی کارِ گری بھی جانتے ہیں۔ موصوف حاضر جواب شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ
مقفہ گو بھی ہیں۔
_______________________________________
موصوف خدا داد صلا حیتوں کے با د شا ہ ہیں۔ موصوف بے حد محتاط رویّے کے سلطان ہیں۔ یہ ایک بات بھی سچ ہے کہ اِنس صاحب کو غصہ بھی ازلی ہے ۔ موصوف فٹا فٹ کے حاضر جواب انسان ہیں۔ خوش طبع اور متانت دار کردار رکھتے ہیں۔
![]() |
| Ins Presents his Book to Master Nazakit Hussain |
موصوف کا جو شعری مجموعہ پہاڑی زبان بنام ”موجاں عشق نیاں“ منظر عام پر آچکا ہے اور قارئین کی جانب سے دادِ تحسین کے پھول وصول کر رہا ہے، مجھے بھی نصیب سے مل چکا ہے۔ نہایت ہی غائر مطالع کے بعد مَیں اس نتیجہ پر پہنچا کہ موصوف نے خونِ جگر دے کر،آنکھوں کا نور دے کر اور جوانی دے کر متذکرہ بالا پہاڑی زبان میں شعری مجموعہ ”موجاں عشق نیاں“ کو منظر عام پر لانے
میں کامیابی حاصل کی ہے۔
![]() |
| Presenting a Book to Master Mahmood Khan, Dr. Ins Sahib. Standing his Left Lec. Qadeer Khan |
شاعر موصوف نے اپنی اس شعری تصنیف کا جو
عنوان ”موجاں عشق نیاں“ رکھا ہے وہ ہر زاویے پر مناسب اور جاذب النّظر ہے۔ متذکر بالا عنوان پورے مجموعہ کی ایسی زینت بنا ہوا ہے کہ جیسے انسان کے دھڑ کی زینت سر ہوتا ہے۔
![]() |
| Sarpanch Chak Banola, Jnb. Akbar Khan Janjua receives a Book by Ins Left of Ins ,Master Mahmood Khan and Lec. Qadeer Khan quietly can be seen on the "Scene" |
کتاب کے اندر کا منظر اس قدر دلکش اور جاذبِنظر ہے کہ ہر ورق چاندی کا ورق معلوم ہوتا ہے اور اُس پر تحریر سونے کے الفاظ سے مزّین معلوم ہوتی ہے۔ تمام ذیلی عنو انات موقعہ و محل ہیں۔ ڈاکٹر نذیر حسین اِنس ہر ایک عنوان کو آسانی کے ساتھ باندھ کر ایک رباب اور ہزار تاروں کی حصوصیت پیدا کر لیتے ہیں۔
![]() |
| Presenting his Book to Master Mahfooz Khan,Dr. Nazir Hussain Ins |
کسی بھی شاعر یا ادیب کا یہ سنہری خواب ہوتا ہے کہ اس کی تخلیق یا تصنیف منظرِ عام پر آئے۔ پھر جب خیر سے اس ادیب، مصنف یا شاعر کی تخلیق منظر عام پر آ کر قارئین کے ہاتھوں کی زینت بن جاتی ہے تو وہ دن اس مصنف کے لیے کسی طور
بھی ”عید“ سے کم نہیں ہوتا ہے۔
![]() |
| Group Click, on the occasion of Inauguration of Moja'n Ishq Niya'n'. Ins_Book |
”موجاں عشق نیاں“ میں شاعر ،ادیب ،حکیم اور مبلغِ اسلام نذیر حسین اِنس نے ہر عمر کے قارئین اور سامعین کا لحاظ رکھا ہے۔ مثلاً مو صوف نے بچوں کے لیے مزّیہ شاعری یا معقولہ شاعری پیش کر کے بچوں کو خوب ہنسانے کا کام کیا ہے۔ جو شخص بھی ان نظموں کو پڑھے یا سنے گا تو اس کا ہنس پڑھنا یقینی ہے۔
![]() |
| From Left to Right: Maulana Mukhtar Ahmed Khan, Qari Rameez Raja Sustani,Master [Darvesh] Aftab Khan Sir ,Master Zahoor Ahmed Khan and Hawladar Ayaz Ahmed Khan can be seen |
اِنس صاحب نے جوانوں کے لیے بھی کافی مواد بَصورتِ شاعری پیش کر کے ان کے حوصلوں کو کوہِ ہمالیہ سَر کرنے کی ایک تحریک دی ہے۔ بزرگوں کی بھی خا طر کی گئی ہے۔ ان کے لیے بھی مصنف موصوف نے بے حد عمدہ کلام پیش کیا ہے جس میں انھوں نے نہایت ہی ظریفانہ انداز میں پند و نصحیت کی ہے۔
مولانا الطاف حسین حالی نے اپنی تنقیدی کتاب ”مقدمہ شعرو شاعری“ میں لکھا ہے کہ شعر فطرت کے پاس ہو اور فطرت کی حقیقت ہو یعنی نیچرل اظہار ہو۔“ ڈاکر نذیر انس کی اس تصنیف میں جا بجا اُن کا ذاتی مشاہدہ اور تجربہِ زندگی معلوم ہوتا ہے۔
![]() |
| Mauja'n Ishq Niya'n' •-{Ins Pahari Book}-• |
اس مجموعہ میں ڈاکٹر نذیر اِنس صا حب نے شاعری کی تقریباً ہر صنفِ سخن پر طبع آزمائی کی اور خوب کی۔ سی حر فی، غز لیا ت __،قطعات، ربا عیات، نظمیں،. نعت ا و ر حمد_ ،منظوم اسلامی وقعات فہرست فہرست اور عنوان عنوان مِل جاتے ہیں۔
Video Glimpse|| Ins|Mauja'n Ishq Niya'n'
اِنس صاحب کی یہ تصنیف میں پڑھ کر پہلے عشقِ مجازی کے مزے لیتا رہا اور بعد میں عشقِ حقیقی کے لطف سے آشنا ہو گیا۔آخر میں مَیں اس تصنیف یعنی” موجاں عشق نیاں“ کو پہاڑی کی ایک معیّاری تصنیف قرار دیتا ہوں اور اِس کے مصنّف ڈاکٹر نذیر حسین اِنس کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ حقیقتاً پہاڑی شاعری کا یہ مجموعہ اِنس صاحب کا ایک شاہکار ہے۔











No comments:
Post a Comment