Mufti Rashid Naemi
Editor : Rameez Raja
معزز علمائے کرام و محترم عوام اہلسنت خطہ پیر پنجال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
معزز علمائے کرام و محترم عوام اہلسنت خطہ پیر پنجال السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
مجھے امّید کامل ہے کہ آپ تمام حضرات بخیر وعافیت ہوں گے اللہ تعالیٰ سلامت رکھے اور خوب ترقیوں سے نوازے آمین!
ایک اہم اور ضروری گزارش لے کر آپ کی خدمت میں حاضرہوں ۲۲،۲۱ مئی بروز ہفتہ و اتوار جامعہ معینہ السنہ ڈھنگلہ جنیاڑ پونچھ میں دو روزہ محبتِ رسول کانفرنس میں شرکت فرمائیں ۔
جس میں خاندانِ امام احمد رضا خان قادری بریلوی کے دو عظیم عالم تشریف فرما ہو رہے ہیں۔ یہ پہلا موقعہ ہے کہ سنی علماء کونسل جموں و کشمیر اس قدر عظیم الشان تاریخ ساز کانفرنس کروا رہی ہے۔
ملک کے بڑے بڑے دس اسکالر تشریف لا رہے ہیں ۔نو جوانوں کو مذہب وملت اور ملک کے ساتھ جوڑنے کا سنی علماء کونسل جموں و کشمیر نے بیڑا اٹھا لیا ہے۔ ملک کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سالمیتِ ہندوستان کے لیے مسلمانوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے جن میں علمائے کرام کا کلیدی رول رہا ہے ۔
اس پر ہمارے ملک کی تاریخ گواہ ہے ۔ملک ہمارا ہے ۔اس کی حفاظت اور ہندوستانیوں کے درمیان محبت کو عام کرنا ہمارا فرض ہے۔
اسی لئے محبت رسول کانفرنس کا نام رکھا گیا ہے۔کیوں کہ زمانہ جانتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر محبت کا پیغام کسی نے نہیں دیا ہے او نکلو پہنچو اور محبت رسول کانفرنس میں محبت رسول کا پیغام سن کر پھر اسکو گھر گھر میں پھیلاؤ اور امن و محبت اور علم، عمل و اخلاق والی زندگی گزارو ۔کیوں کہ یہی مومن کی پہچان ہے ۔
آللہ پاک ہم کو اس مشن میں کامیابیوں سے نوازے۔ سنی علماء کونسل جموں و کشمیر کے ساتھ جڑیں ۔سنی چینل کو سبسکرائب کریں اور مسلک اہلسنت وجماعت، مسلک اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ کی بہاریں اپنی آنکھوں سے دیکھیں ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپ کو سلامت رکھے امین!
منجانب عبد الرشید نعیمی مہنڈر نائب صدر سنی علماء کونسل جموں و کشمیر مہتمم مدرسہ ضیاء الاسلام شاہپور حویلی خطیب مرکزی جامع مسجد نکر مہنڈر

No comments:
Post a Comment