Thursday, June 23, 2022

ڈاکٹر ثَقافی کو مُبارک :ایم ایس ناز

    ڈاکٹر ثَقافی کو مُبارک :ایس ناز                     

دی لانس نیوز            اَن لائن پورٹل

 •{رمیز راجہ  جموں           و      کشمیر

ایم ایس ناز

                                     

پونچھ/ سُنی عُلمائے کونسل مینڈھر کی تنظیم سے وابستہ نو جوان عالمِ دین ،عہدہ بردار مولانا محمد شفیق ناز نے ڈاکٹر مُفتی بشارت حُسین ثقافی کا نام گلوبل ٹرانف اِن اینڈین ایجوکیشن سُمّٹ 2022 کی جانب سےبَطور بہترین مُعلم کے نامزد کیے جانے پر موصوف کو مبارک باد پیش کی ہے۔مولانا محمدشفیق ناز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر مفتی بشارت حُسین ثقافی اس بہترین انعام کے لیے بطور بہترین معلم قومی سطح پر نامزد ہوئے، ہم تمام پیر پنجال کی عوام اور بالخصوص سرحدی ضلع پُونچھ کی غیّور عوام کے لیے نہایت ہی فخر کی بات ہے۔ ناز نے کہا ہے کہ موصوف کی اس کامیابی کے پیچھے خود موصوف کی سخت محنت، ہمہ جہت صلاحت اور دلی قوّہ کا نمایاں رول ہے۔ ناز نے کہا ہے کہ ڈاکٹر صاحب اس انعام کے عین مستحق اور بالکل اہل ہیں۔ ناز نے مزید کہا ہے کہ ڈاکٹرمفتی بشارت حسین ثقافی خطہ پیرپنجال کایک روشن ستارہ ہے جس نے مقامی و قومی سطح پر تعلیمی میدان میں اپنی صلاحتوں کا لوہا منوایا ہے جس کا ثبوت یہ ممتاز انعام ہے جوموصوف کو 25 جون 2022 کو تحویض کیا جائے گا۔ ناز نے کہا ہے موصوف نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں جس کے لیے وہ مبارک کے مستحق ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Gourav Mehra's Teaching Style: A Game-Changer for Teachers

  The Lance News Rameez Raja Mendhar 10 Gourav Mehra, a renowned trainer, has been making waves in the education sector with his unique and...