ثقافی پیرپنجال کا ستارہ ہے : علماء
دی لانس نیوز اَن لائن پورٹل
جموں و کشمیر
رمیز راجہ // پُونچھ
![]() |
| Dr. B.Saqafi Showing His Precious GFT_Award |
ثقافی کو گلوبل ٹرانف فاؤنڈیشن کی جانب سے جیسے ہی آج بروزِ ہفتہ ممتاز انعام بطور ممتاز معلّم پیش کیا گیا تو، خطہ پیرپنجال کے علمائے کرام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سنی علما کونسل مینڈھر کی جماعت سے وابستہ تمام علمائے کرام نے ”دی لانس نیوز“ کے نام جاری کرتے ہوئے اپنے ایک اجتماعی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ثقافی نے مُلک کانام روشن کیا ہے، خطہ پیرپنجال میں مقامی و علاقائی طور پر اپنی ایک منفرد اور خاص شناخت قائم کی ہے اور سب سے بڑی اور قابلِ فخر بات یہ ہے کہ موصوف نے اپنی اَن تھک لگن، بے لوث حدمت، مُسلسل محنت اور دل جمی سے اپنے” میشن“ کو جاری رکھا ہے اور ایک منزل طے کی ہے۔ جس کا ثمرہ ہم آج موصوف کے ہاتھوں میں دیکھ رہیں ہیں۔ متذکرہ بالا اسلامی جماعت کے تمام عہدہ داران نے موصوف کو دل کی عمیق گہرایوں سے مبارک باد پیش کی ہے اور مصوف سے نیک ہواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سنی علماء کونسل مینڈھر کے ایک اعلیٰ عہد دار جھنوں نے اپنا نام مولانا محمد شفیق ناز بتاتے ہوئے ” دی لانس نیوز“ کو بتایا ہے کہ موصوف کا بی جی گلی کے مقام پر پُرتپاک استقبال کیا جائے گا جس میں خطہ پیرپنجال کے تمام علماء مع عوام ایک شاندار قافلہ کی صورت ، طے مقام تک بے حد جوش کے ساتھ جانے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں ۔ |

No comments:
Post a Comment